ایٹمی دھماکے پر مبنی ہالی ووڈ فلم کا پوسٹر جاری، اگلے سال ریلیز ہوگی
لاس اینجلس،جولائی۔ہالی ووڈ کے مقبول ڈائریکٹر کرسٹوفور نولن کی نئی فلم Oppenheimer کا پوسٹر جاری ہوگیا ہے۔پوسٹر میں سیلین مرفی کھڑے ہیں اور ان کے عقب میں آگ کا بڑا شعلہ اور دھواں دیکھا جاسکتا ہے۔اس فلم میں رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، میٹ ڈیمن، ایمیلی بلنٹ اور فلورینس بھی شامل ہیں۔فلم اگلے سال جولائی میں ریلیز ہوگی، یہ فلم ایٹمی دھماکے کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ سیلین مرفی اور رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔