وزیر اعظم نے صدر دروپدی مرمو کو نیک خواہشات پیش کیں

نئی دہلی، جولائی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر دروپدی مرمو کو ان کے کامیاب دور اقتدار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہونا ہندوستان کے غریب، پسماندہ طبقات کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔”اپنے پیغام میں مسٹر مودی نے کہا، "پوری قوم نے مسز دروپدی مرمو کو ہندوستان کی صدر کے طور پر حلف لیتے ہوئے دیکھا۔ ان کا صدرکا عہدہ سنبھالنا ہندوستان خصوصاً غریبوں، محروموں اور پسماندہ طبقات کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ میں انہیں صدارت میں کامیاب مدت کے لیے نیک خوایشات کا اظہار کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا، "صدر دروپدی مرمو جی نے حلف برداری کے بعد اپنے خطاب میں امید اور ہمدردی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی کامیابیوں پر زور دیا اور ایسے وقت میں جب آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے، آگے بڑھنے کا مستقبل کا وژن پیش کیا۔

Related Articles