نڈال اور ایما نے ٹینس ایوارڈ جیت لیے

لندن،جولائی۔ اسپین کے رافیل نڈال اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایماراڈوکانو نے ایسپی ایوارڈز میں بہترین ٹینس پلیئرز کے اعزاز اپنے نام کرلیے۔ 36 سالہ نڈال اس سال دو گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔ انہوں نے تیسری بار ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ دوسری جانب راڈوکانو نے عالمی نمبر ایک خاتون کھلاڑی ایگا سوائیتک ،ایشلے بارٹی اور لیلیٰ فرنینڈز کو شکست دی۔

 

Related Articles