مودی نے بائیڈن کی جلد صحت یابی کی خواہش کی

نئی دہلی، جولائی۔وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی ہے، جو کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہیں۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا، "صدر جو بائیڈن کے کووڈ-19 سے جلد صحت یاب ہونے کے لئے میری نیک خواہشات۔ میں ان کی اچھی صحت کے لیے دعا گو ہوں۔”وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو اطلاع دی کہ مسٹر بائیڈن کورونا وائرس (COVID-19) سے متاثر ہوئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے واشنگٹن میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسٹر بائیڈن کا جمعرات کی صبح کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا۔ وہ ‘بہت ہلکی علامات کا سامنا کر رہے ہیں اور انہوں نے ‘پاکسلووڈ دیوا لینا شروع کر دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی سی کے رہنما خطوط کے مطابق، وہ وائٹ ہاؤس میں الگ تھلگ رہتے ہوئے اپنے تمام فرائض پوری طرح سے انجام دیتے رہیں گے۔مسٹر بائیڈن (79) کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے اور ٹیسٹ منفی آنے تک وہ آ ئیسولیشن میں اپنا کام جاری رکھیں گے۔

Related Articles