پلمبر نے جواں سال اردنی حاملہ خاتون کو قتل کر دیا
عمان،جولائی ۔ ایک پلمبر نے بائیس سالہ حاملہ خاتون کو قتل کر دیا ہے۔ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے اور کہا ہے کہ اس نے ایک باہمی تنازعے کی وجہ سے خاتون کو تیز دھار آلے سے قتل کیا ہے۔اردن کے پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل عامر سرطاوی نے بتایا ہے کہ قتل کا یہ بہیمانہ واقعہ زرقا کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ اس بارے میں ملزم پلمبر نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ترجمان پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے، ملزم نے اعتراف بھی کر لیا ہے۔ مجرم نے قتل کے بعد مقتولہ کی لاش کچرے کے تھیلے میں بند کر کے اس پر کیمیکل پھینک دیا تھا۔ تاکہ لاش سے نجات پا سکے اور ممکنہ گرفتاری اور سزا سے بچ سکے۔ذرائع کے مطابق مجرم نے اس خاتون کے سر پر کئی ضربیں لگائیں اور اس کے لیے ہتھوڑا استعمال کیا۔ ہتھوڑے کے اس استعمال کی وجہ سے مقتولہ کے سر کی کھوپڑی پھٹ گئی اور اس کے دماغ پر کاری زخم لگے۔اسی طرح مقتولہ کے سینے میں بھی بیس سے زائد وار کیے گئے۔ سینے میں خنجر سے کیے گئے ان واروں سے دل اور پھیپھڑے بری طرح زخمی ہو ئے اور اس وجہ سے خاتون کا بہت زیادہ خون بہہ گیا تھا۔