برطانیہ میں آج اور کل کیلئے شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری
بری ،جولائی۔برطانیہ میں آئندہ چند روز میں درجہ حرارت30سینٹی گریڈ سے تجاوز کرسکتا ہے۔ میٹ آفس نے نارتھ ویسٹ آف انگلینڈ کے لیے بھی شدید گرمی کی ریڈ وارننگ جاری کی ہے کیونکہ درجہ حرارت30ڈگری سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ پیر اور منگل کے لیے ریڈ الرٹ جاری کی گئی ہے کیونکہ میٹ آفس نے ممکنہ طور پر انتہائی سنگین صورت حال سے خبردار کیا تھا۔ میٹ آفس کے ترجمان گراہم میڈج نے کہا۔ ’’ہم نے ابھی پیر اور منگل کے لیے شدید گرمی کی ریڈ وارننگ جاری کی ہے جو اس طرح کی پہلی وارننگ ہے‘‘۔ انتباہ لندن سے مانچسٹر تک اور پھر ویل آف پارک تک کے علاقے پر محیط ہے۔ پیر کو درجہ حرارت شام7بجے تک31ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا اور منگل کو شام4بجے کے قریب درجہ حرارت31ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب محکمہ موسمیات نے غیر معمولی گرمی کے لیے ریڈ وارننگ جاری کی ہے۔