دہلی میں موسلادھار بارش

نئی دہلی، جولائی۔قومی راجدھانی میں بدھ کو موسم خوشگوار ہوجانے سے لوگوں کو چلچلاتی گرمی سے راحت ملی۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کو شہر میں یلو الرٹ جاری کیا۔ انہوں نے بلیٹن میں بتایا کہ راجدھانی میں تیز بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی اور اگلے چار دنوں تک مطلع ابر آلود رہے گا۔ 25 اور 26 جولائی کو دہلی میں موسلادھار بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے آثار ہیں۔محکمہ کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس اور کم از کم 28 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، آج صبح 8:30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 84 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔دہلی ٹریفک پولیس نے ٹویٹ کرکے پانی بھرجانے کی وجہ سے ٹریفک جام کے بارے میں مسافروں کو آگاہ کیا "پانی جمع ہونے کی وجہ سے، این ایچ-48 فلائی اوور کے تحت مہیپال پور سے گروگرام تک کیریج وے پر ٹریفک متاثر ہوا ہے۔تاہم، بدھ کو ہ دہلی میں کم از کم درجہ حرارت 29.2 ڈگری سیلسیس ہوجانے سوے بدھ کی صبح پارہ کچھ درجے بڑھ گیا ۔

Related Articles