بائیڈن کا مقتول صحافی کے اہل خانہ سے ملاقات سے انکار

واشنگٹن ،جولائی۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے مغربی کنارے پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی الجزیرہ کی خاتون صحافی کے اہل خانہ کی ملاقات کی درخواست کو مسترد کردیا۔الجزیرہ کے مطابق خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے اہل خانہ نے امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مشرقی وسطیٰ کے دوران ملاقات کی درخواست کی تھی۔ شیرین ابو عاقلہ کے اہل خانہ نے رواں ہفتے امریکی صدر کی مغربی کنارے آمد کے موقع پر ملاقات کی درخواست کی جسے جوبائیڈن نے مسترد کردیا۔وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر کے دورہ مشرقی وسطیٰ کا جو شیڈول جاری کیا اس میں شیرین ابو عاقلہ کے اہل خانہ سے ملاقات شامل نہیں ہے۔ الجزیرہ کے مطابق نیویارک ٹائمز نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ جوبائیڈن نے شیرین کے لواحقین کی جانب سے ملاقات کے مطالبے سے کنارہ کشی اختیار کی ہے ، جب کہ وہ ایک امریکی شہری تھیں۔

Related Articles