مان سون کی بارشیں اچھی ہوں گی، فصلیں وافر مقدار میں پیدا ہوں گی: تومر

نئی دہلی، جولائی۔زراعت کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے ہفتہ کو امید ظاہر کی کہ اس بار ملک میں اچھی بارش ہوگی اور اس مانسون کے دوران فصلوں کی پیداوار بہت زیادہ ہوگی۔انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے 94ویں یوم تاسیس کے پروگرام کے بعد نامہ نگاروں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر تومر نے کہا کہ ملک کے کچھ حصوں میں کم بارش کی وجہ سے فصلوں کی بوائی میں کمی کے بارے میں تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی حصوں میں اچھی بارش ہو رہی ہے اور فی الحال فصلوں کی بوائی کے حوالے سے کوئی تبصرہ مناسب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں پوری امید ہے کہ اس بار مان سون کے دوران بہت اچھی بارشیں ہوں گی اور محکمہ موسمیات نے بھی اس کا اشارہ دیا ہے۔وزیر زراعت نے کہا کہ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے سائنسدانوں نے بہترین ٹیکنالوجی تیار کی ہے، جس سے کسانوں کو یقیناً فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کی تیار کردہ نئی اور جدید تکنیکوں کی وجہ سے گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران ملک کے لاکھوں کسانوں کی آمدنی دوگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے اور ان کی زندگیوں میں یکسر تبدیلی آئی ہے۔

 

Related Articles