ہاتھرس واقعہ:خاطیوں کو ملے سخت سے سخت سزا: وزیراعظم مودی

لکھنؤ: اترپردیش کے ضلع ہاتھرس میں درندگی کی شکار دلت متاثرہ کی موت کے بعد گرم سیاسی پارے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دی۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹوئٹ کر یہ جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر نے ہاتھرس کے واقعہ پر بات کی اور کہا ہے کہ خاطیو کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا’ہاتھرس میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے خاطیوں کو قطعی نہیں بخشا جائے گا۔ معاملے کی جانچ کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم آنے والے 7ستمبر کو اپنے رپورٹ سونپے گی۔ جلد از جلد انصاف کی فراہمی کے لئے معاملے کی شنوائی فاسٹ ٹریک کورٹ میں ہوگی۔
خصوصی جانچ ٹیم کی قیادت داخلہ سکریٹری بھگوان سوروپ کریں گے جبکہ دیگر دو اراکین میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس چندر پرکاش اور پی اے سی کمانڈنٹ آگرہ پونم شامل ہیں۔سبھی چار ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Related Articles