روس کے ایران کے ساتھ گہرے تعلقات ’سنگین خطرے‘ کی نمایندگی کرتے ہیں:جیک سلیوان
واشنگٹن،جولائی۔امریکا کے قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے بدھ کے روز کہا ہیکہ روسی صدر ولادی میرپوتین کی یوکرین تنازع کے دوران میں ایران کے ساتھ تعلقات کوگہرا کرنے کی کوششیں ایک ’’سنگین خطرے‘‘کی نمائندگی کرتی ہیں۔سلیوان نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران روس کو کئی سو ڈرونزمہیا کرنے کی تیاری کررہا ہے۔ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو ہتھیاروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یوکرین میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔توقع ہے کہ روسی صدر پوتین اگلے ہفتے تہران کا دورہ کریں گے۔جیک سلیوان نے صدر پوتین کے دورے کے وقت کو دلچسپ قراردیا ہے۔انھوں نے کہاکہ روس کا یوکرینیوں کو قتل کرنے کے لیے ایران کے ساتھ اتحادایک ایسی چیز ہے جسے پوری دنیا کو ایک گہرے خطرے کے طورپردیکھنا چاہیے اوراسے دیکھنا چاہیے۔