کوہلی ویسٹ انڈیزٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہررہیں گے
ممبئی، جولائی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو ویسٹ انڈیزدورے پر ہونے والی ٹی 20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا، جس میں وراٹ کوہلی کا نام شامل نہیں کیاگیا۔ وراٹ کوہلی کے علاوہ جسپریت بمراہ کو بھی سیریز سے آرام دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق کوہلی نے بورڈ سے انہیں ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے آرام دینے کی درخواست کی تھی۔ تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون نے ٹیم میں واپسی کی ہے جبکہ سنجو سیمسن کو ایک بار پھر ٹیم سے باہررکھاگیا ہے۔ سیمسن کو حال ہی میں ختم ہونے والی آئرلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جہاں انہوں نے کھیلے گئے واحد میچ میں 42 گیندوں پر 77 رنز بنائے تھے۔ روہت شرما کی کپتانی میں کے ایل راہل اور کلدیپ یادو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، حالانکہ دونوں کا کھیلنا ان کی فٹنس پر منحصر ہوگا۔ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، شریاس ائیر، دنیش کارتک، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، روی چندرن اشون، روی بشنوئی، کلدیپ یادو، بھونیشورکمار، اویش خان، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھ۔