لبنانی حزب اللہ کے اقدامات کا ردعمل تباہ کن ہوگا: اسرائیل

تل ابیب،جولائی۔منگل کے روز اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے لبنانی حزب اللہ ملیشیا کی کارروائیوں پر سخت رد عمل کی دھمکی دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی کارروائیوں پر ہمارے رد عمل سے زلزلہ آجائے گا۔ایک فوجی تقریب سے خطاب میں بینی گینٹز نے کہا کہ نصر اللہ کے اقدامات لبنان میں دہشت گردی کی ترقی کے لیے ایک زرخیز زمین کی تشکیل کرتے ہیں، جو لبنان کے لیے اسرائیل کے ردعمل کا باعث بنے گا۔ گذشتہ جون میں اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنان پر دوبارہ حملہ کرنے اور حزب اللہ کو کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی میں بھاری قیمت ادا کرنے کی دھمکی دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم بیروت، صیدا اور صور شہروں کی طرف پیش قدمی کریں گے۔گینٹز نے کہا کہ اسرائیل کے شہریوں کیلیے خطرے کا باعث بننے والا کوئی بھی انفراسٹرکچر محفوظ نہیں رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک جنگ نہیں چاہتا۔ ہم امن اور تصفیہ کی راہ میں بہت آگے جانے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے اور لبنان کے درمیان سمندری سرحدوں کے حوالے سے اختلافات جلد ختم ہوجائیں گے۔

 

Related Articles