فلم ساز ہریشیکش مکھرجی نے امیتابھ اور دھرمیندر کو کیوں ڈانٹا تھا؟

ممبئی،جولائی۔بالی ووڈ کے سینئر اداکار آسرانی نے ایک دفعہ بتایا تھا کہ فلمساز ہریش کش مکھرجی ایک فلم ساز سے زیادہ کسی اسکول کے ہیڈ ماسٹر لگا کرتے تھے اور نہ صرف لوگوں کو احکامات دیتے بلکہ ڈانٹ بھی پلادیا کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا ہی انہوں نے ایک مرتبہ امیتابھ بچن اور دھرمیندر کے ساتھ کیا۔واضح رہے کہ اداکار آسرانی نے یہ بات 2016 کے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بتائی تھی۔ آسرانی کے مطابق 1975 کی فلم چپکے چپکے کے ایک سین کے حوالے سے امیتابھ اور دھرمیندر آؤٹ فٹ کو لے کر کچھ کنفوڑ تھے اور انہوں نے ہریش کش مکھرجی سے اس کے بارے میں پوچھا تو وہ ناراض ہوگئے۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ "اور دھرمیندر سے کہنے لگے کہ تم آسرانی سے سین کے بارے میں کیا پوچھ رہے ہو؟ کیا تمہیں فلم کی کہانی کے بارے میں شعور ہے؟ اور کیا تم ہیرو ہو؟”آسرانی کے مطابق امیتابھ بچن کو بھی ایسے ہی سوال پر ڈانٹ پڑی کہا کہ جاؤ کام شروع کرو۔یاد رہے کہ اپنے عہد کے بڑے فلمساز ہریش کش مکھرجی نے فلم چپکے چپکے کے علاوہ کئی فلموں میں دھرمیندر کو مرکزی کردار دیا تھا۔ ان فلموں میں انوپاما، منجلی دیدھی، ستیاکم، گْڈی اور چٹیلی شامل ہے، جبکہ امیتابھ بچن کو فلم آنند، ابھیمان، نمک حرام، ملی، آلاپ، جرمانہ اور بیمثال سمیت کئی فلموں میں اہم کردار کے لیے چنا۔

Related Articles