لوک سبھا اسپیکر نے ہفتہ کو آل پارٹی میٹنگ بلائی

نئی دہلی، جولائی ۔ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل ہفتہ کو آل پارٹی میٹنگ بلائی ہے۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے بھی اتوار کو تمام پارٹیوں کے لیڈروں کی میٹنگ بلائی ہے۔ اس کے علاوہ پارلیمانی امور کے وزیر نے اتوار کی صبح تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اجلاس کے خوش اسلوبی سے انعقاد کے بارے میں بات چیت کے لیے بلایا ہے۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے شروع ہو کر 12 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران 18 جولائی کو صدارتی اور نائب صدر کے انتخابات بھی 6 اگست کو ہوں گے۔

 

Related Articles