مودی نے کہا کہ اقتصادی ترقی، اقتصادی شمولیت ایک دوسرے کے تکمیل کرتے ہیں

نئی دہلی، جولائی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اقتصادی ترقی اور اقتصادی شمولیت کو ایک دوسرے کی تکمیل قراردیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ترقی کے بغیر شمولیت اور شمولیت کے بغیر ترقی زیادہ نہیں چل سکتی ہے۔ آج شام راجدھانی میں منعقدہ ارون جیٹلی میموریل لیکچر سیریز کا پہلا لیکچر دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہاکہمیرے 20 سالہ حکومت کرنے کے تجربے کا خلاصہ یہ ہے کہ شمولیت کے بغیر حقیقی ترقی ممکن نہیں اور ترقی کے بغیر شمولیت کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعظم نے حاضرین سے کہاکہ میں آپ سے یہ سوال پوچھنا چاہتا ہوں، کیا شمولیت کے بغیر حقیقی ترقی ممکن ہے؟ ترقی کے بغیر شمولیت کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے؟ معاشی اصطلاح میں شمولیت سے مراد ایسی اقتصادی ترقی یا پالیسی ہے جس میں معیشت کی توسیع کے فوائد عام لوگوں تک پہنچیں۔ اس تناظر میں مسٹر مودی نے کہا کہ جس رفتار اور پیمانے پر ہندوستان نے پچھلے آٹھ سالوں میں شمولیت کے لیے کام کیا ہے، دنیا میں کہیں اور نہیں ملتا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ملک میں نو کروڑ خواتین کو مفت گیس کنکشن دیے گئے ہیں۔ سال 2014 میں ان کی حکومت بننے سے پہلے 10 سالوں میں ملک میں تقریباً 50 میڈیکل کالج بنتے تھے، جب کہ پچھلے سات آٹھ سالوں میں پہلے کے مقابلے چار گنا (209) میڈیکل کالج بن چکے ہیں۔ . انہوں نے کہا کہ پچھلے سات آٹھ سالوں میں ملک کے میڈیکل کالجوں میں انڈر گریجویٹ سیٹوں کی تعداد میں تین چوتھائی اضافہ ہوا ہے اور میڈیکل کالج کی کل سیٹوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔ اپنی تقریر کے آغاز میں وزیر اعظم نے جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے انہیں ایک قریبی دوست قرار دیا۔ بی جے پی لیڈر اور سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو اپنا قریبی دوست قرار دیا۔

Related Articles