یمن ، دومنزلہ عمارت میں دھماکہ، پانچ ہلاک تیس زخمی
صنعاء،جولائی ۔ جنگ کے شکار یمن میں ایک اسلحہ ڈپو میں دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے ہیں۔ اس امر کی تصدیق یمن کے سرکاری حکام نے کی ہے۔ تفصیلات کے مطانبق یہ دھماکہ دو منزلہ عمارت میں ہوا جو اسلحے کے ایک گودام کے طور پر زیر استعمال تھی۔عینی شاہدوں کے مطابق دھماکے سے تباہ ہو جانے والی اس بلڈنگ سے بچ جانے والوں کو نکالا گیا ہے۔ اس بارے میں ایک سکیورٹی اہلکار نے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے کہا اسلحہ دو منزلہ عمارت کے تہہ کانے میں رکھا گیا تھا۔ خیال رہے کہ دھماکہ لادار شہر میں ہوا ہے جسے اسلحے کی ایک مارکیٹ کے طور پر جاانا جاتا ہے۔تاہم فوری طور پر اس دھماکے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ واضح رہے یمن 2015 سے جنگ کا شکار ہے۔ جب ایران کے حمایت یا فتہ باغی حوثیوں کی دارالحکومت صنعا میں بغاوت کے بعد عرب اتحاد نے یمن کی مدد کا فیصلہ کیا۔