لکھنؤ:دو بسوں کی ٹکر،6کی موت،10زخمی

لکھنؤ: اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے کاکوری علاقے میں بدھ کو روڈویز کی دو بسوں کی ٹکر میں کم سے کم 6لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ دیگر کئی افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کاکوری۔ہردوئی روڈ پر بازنگر گاؤں کے نزدیک صبح یہ حادثہ اس وقت ہوا جب ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں مخالف سمت سے آرہی تیز رفتار بس سے ٹکر اگئی۔ اس حادثے میں کم سے کم چھ لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 10سے زیادہ شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ دونوں بسوں کے پرخچے اڑ گئے۔ اس درمیان پیچھے سے آرہا ٹرک بھی ایک بس سے ٹکر ا گیا۔ پولیس نے جی سی بی کے ذریعہ بس ۔ٹرک کو الگ کیا۔اڈیشنل پولیس کمشنر(اے سی پی)ایس ایم قاسم نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نتیش بھارتی۔لکی سیکسینا، راجندر سکسینا، سروا گھر، ہری رام اور ایک نامعلوم خاتون کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے میں دونوں بسوں کے کنڈکٹر سمیت دیگر مسافر بھی بری طرح سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے ٹراما سنٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ہردوئی روڈ پر بھاری جام لگ گیا جس سے تین گھنٹے سے زیادہ کی مشقت کے بعد بحال کیا گیا ۔اس بیچ یو پی ایس آر ٹی سی کے ڈائرکٹر راج شیکھر نے حادثے کی جانچ کےلئے تین رکنی ٹیم تشکیل دی ہے۔ سرکل ڈائرکٹر ایس بوس ،سنیل پرساد اور آر این ورما نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔ٹیم 24گھنٹوں میں اپنی رپورٹ سونپے گی۔

Related Articles