بی جے پی رکن اسمبلی راہل نارویکر مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب
ممبئی: جولائی۔پہلی مرتبہ بی جے پی کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے راہل نارویکر اتوار کو واضح اکثریت کے ساتھ اور 164 ووٹ حاصل کرکے مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے جب کہ ان کے مخالف شیو سینا کے رکن اسبلی اور ادھو ٹھاکرے کے وفادار راجن سالوی، جو شیوسینا-این سی پی-کانگریس کے متحدہ امیدوار تھے انھیں صرف 107 ووٹ ملے۔ایوان کی کارروائی کا آغاز صبح گیارہ بجے ہوا جس کے بعد رائے شماری کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا جس میں وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سمیت دیگر ارکین اسمبلی نے ہاتھ اٹھاکر اپنے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیااسی درمیان ، سماج وادی پارٹی کے دو اراکین اسمبلی ابوعاصم اعظمی اور رئیس شیخ نے بی جے پی امیدوار نارویکر کے خلاف ووٹ ڈالنے سے گریز کیا۔اور جب ارکین اسمبلی کی رائے شماری ہو رہی تھی تب انہوں نے خود کو اس سے الگ رکھا-واضح رہیکہ کانگریس کے نانا پٹولے کے استعفیٰ کے بعد گزشتہ سال فروری سے اسپیکر کا عہدہ خالی تھا۔ ڈپٹی سپیکر نرہری زروال سپیکر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ووٹنگ سے ایک دن قبل، شیو سینا کے دو گروپ جسمیں سے ، ایک کی سربراہی ادھو ٹھاکرے اور دوسرے کی قیادت ایکناتھ شندے کر رہے تھے،انہوں نے اپنے متعلقہ اسپیکر کے امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے وہپ (متنبہ )جاری کیا تھا جس کے تحت متعلقہ پارٹی کے ارکین اسمبلی کو پارٹی کی ہدایت کے مطابق ووٹ ڈالنا ضروری قرار دیا جاتا ہے ورنہ اراکین اسمبلی بے ضابطگی کے مرتکب قرار دِئے جاینگے اور پارٹی کو یہ اختیار ہیکہ وہ انکے خلاف معطلی سے لیکر دیگر کاروائ کرسکتی ہیںسیاسی پنڑتوں کا کہنا ہیکہ اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے، وزیر اعلی ایکناتھ شندے کے کیمپ نے اتوار کو ایک بڑی جیت حاصل کی، اور بی جے پی امیدوار کا اسپیکر کے عہدئے پر انتخاب عمل میں آیا۔