راج ناتھ نے ملائیشیا کے وزیر دفاع کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ کیا خیال

نئی دہلی، ، جون ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج ملائیشیا کے وزیر دفاع ہشام الدین بن حسین کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مسٹر سنگھ نے پیر کو مسٹر حسین سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات کی۔بات چیت کے بعد وزیر دفاع نے ٹویٹ کیا ’’ملائیشیا کے سینئر وزیر دفاع ہشام الدین بن حسین کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شاندار بات چیت ہوئی۔ ہم دونوں نے ہندوستان اور ملائیشیا کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا اور دفاعی شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles