شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی تشریف آوری سے اردن میں اپنےگھر کو عزت بخشی:شاہ عبداللہ

عمان،جون۔اردن کی ہاشمی مملکت کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم بن الحسین نیمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے کہا ہے کہمیرے بھائی عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان اردن آپ کا گھر ہے۔ آپ کی آمد سے آپ کے گھر اور خاندان کی عزت افزائی ہوئی ہے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میرے بھائی خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں اپنی عرب اور اسلامی اقوام کا حامی و مددگار رہے گا۔ ہم اردن میں ہی رہیں گے مگر تمام عرب اور پڑوسی ملکوں کے معاون ومدد گار رہیں۔ ہماری اقوام اور ملکوں کے لیے جو بہتر ہوگا وہ کریں گے‘‘۔دو روز قبل اردن کے شاہ عبداللہ دوم بن الحسین نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کا استقبال کیا۔ سعودی ولی عہد منگل کو سرکاری دورے پر اردن پہنچے تھے۔اردنی بادشاہ نے اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کی موجودگی میں مذاکرات کا ایک باضابطہ اجلاس منعقد کیا، جس میں پیار اور بھائی چارے کا جذبہ غالب رہا جو کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات کی گہرائی کو مجسم بناتا ہے۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور باہمی مفادات کے حصول کے لییتعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بات چیت کے دوران دونوں برادر ملکوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے دونوں ممالک کی قیادتوں کی رہ نمائی اور حمایت کے تحت مشترکہ اقتصادی مفادات کے حصول کے لیے موجودہ کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔انہوں نے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔دونوں فریقین نے سعودی اردنی مشترکہ کمیٹی کے (سترہویں) اجلاس کے نتائج اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔دونوں ممالک نے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعلقات اور ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے میں تعاون کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔

Related Articles