سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کاترکیہ کے دورے پر انقرہ آمد پرشانداراستقبال

انقرہ،جون۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بدھ کے روز ترکیہ کے سرکاری دورے پردارالحکومت انقرہ پہنچ گئے ہیں۔صدر رجب طیب ایردوآن نے انقرہ کے صدارتی محل میں ولی عہد کا پْرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔دونوں لیڈروں نے ملاقات میں ترکیہ اور سعودی عرب کیدرمیان مختلف اقتصادی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے دوطرفہ تجارت، سیاحت اور صحت کی دیکھ بھال سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پربات چیت کی ہے۔توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدوں پر دست خط بھی کریں گے۔سعودی ولی عہد نے قبل ازیں مصراوراردن کا دورہ کیا ہے۔انھوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اوربین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔دونوں ممالک کے وفود نے اقتصادی تعلقات پربھی تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تجارت کے فروغ اور درپیش متعدد چیلنجوں پر بات چیت کی ہے۔ولی عہد نے قاہرہ میں مصری صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا تھا۔ان کے مصر کے دورے کے موقع پردونوں ممالک نے 7.7 ارب ڈالر مالیت کے مختلف سمجھوتوں اور معاہدوں پر دست خط کیے ہیں۔

Related Articles