ملک میں کورونا انفیکشن کے 13313 نئے کیسز درج

نئی دہلی، جون ۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 13,313 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد 433449958 ہو گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بدھ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 196.62 کروڑ کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 83,990 ہے۔ ملک میں فعال معاملات کی شرح 0.19 فیصد ہے۔ یومیہ وائرس کی منتقلیشرح 3.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں اس وبا کی مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 524941 ہو گئی ہے۔ ملک میں کووڈ-19 سے ہونے والی اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔اسی مدت میں 10972 لوگوں کو کووڈ سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ اب تک کل ملاکر 42736027 لوگ کووڈ سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت مند ہونے والوں کی شرح 98.60 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 6,56,410 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں اب تک کل ملاکر 85.94 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ مہاراشٹر میں فعال کیسز کی تعداد 276 کم ہو کر 24639 ہو گئی ہے اور 3533 مزید لوگوں کے ٹھیک ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 7772491 تک پہنچ گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 147892 ہو گئی ہے۔ کیرالہ میں پچھلے 24 گھنٹوں میں 1740 کے فعال معاملات میں اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 25200 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2464 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 6513600 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 69917 ہوگئی ہے۔ دہلی میں ایکٹیو کیسز 541 کم ہو کر 5054 پر آ گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 1466 لوگ اس مہلک وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔جس کے بعد کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1894164 ہو گئی ہے۔ اب تک اس وبا سے 26242 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔کرناٹک میں ایکٹیو کیسز 128 کم ہو کر 4892 ہو گئے ہیں۔ اس دوران 804 مریضوں کے اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 3917770 ہوگئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 40113 پر مستحکم ہے۔تمل ناڈو میں 312 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ اب ان کی تعداد بڑھ کر 4678 ہو گئی ہے۔ اس وبا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 3420364 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 38026 پر برقرار ہے۔ تلنگانہ میں 305 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ اب ان کی تعداد بڑھ کر 2680 ہوگئی ہے۔ اس وبا سے 459 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 790347 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 4111 پر برقرار ہے۔ہریانہ میں ایکٹیو کیسز 173 کم ہو کر 2884 پر آ گئے ہیں۔ اب تک یہاں 997915 لوگ کووڈ سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10622 ہو گئی ہے۔اتر پردیش میں کورونا کے 322 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ہی کل تعداد 3257 ہو گئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 2059342 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 23528 تک پہنچ گئی۔مغربی بنگال میں اس دوران ایکٹیو کیسز 117 بڑھ کر 2426 ہو گئے ہیں اور 1999184 مریض کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 21212 تک پہنچ گئی ہے۔گجرات میں فعال معاملات 217 بڑھ کر 1741 ہو گئے ہیں اور اب تک 1215806 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10946 پر مستحکم ہے۔راجستھان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز پانچ بڑھ کر 713 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1277145 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9561 پر مستحکم ہے۔

 

Related Articles