ملک میں کووڈ انفیکشن کی شرح 0.40 فیصد

نئی دہلی، نومبر۔ملک میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم تیز رفتارسے جاری ہے اور کووڈ سے صحتیاب ہونے کی شرح 98.25 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.40 فیصد ہو گئی ہے۔ مرکزی وزارت برائے صحت اورخاندانی بہبود نے جمعہ کے روز یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53 لاکھ 81 ہزار 889 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک مجموعی ٹیکہ کاری 110.79 کروڑ 79 لاکھ 51 ہزار 225 ہو چکی ہے۔وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13,155 کووڈ مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔ اب تک تین کروڑ 38 لاکھ 14 ہزار 80 لوگ کووڈ انفیکشن سے صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ شفایابی کی شرح 98.26 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 12,516 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس وقت ملک میں ایک لاکھ 37 ہزار 416 کووڈ مریض زیر علاج ہیں، جو 267 دنوں میں سب سے کم ہے ۔ انفیکشن کی شرح 0.40 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 11 لاکھ 65 ہزار 286 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 62 کروڑ 10 لاکھ 67 ہزار 350 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles