اپوزیشن کی طرف سے یشونت سنہا صدارتی امیدوار
نئی دہلی، جون۔اپوزیشن جماعتوں نے منگل کو سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کو اگلے ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا۔مسٹر سنہا کو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کے ساتھ ساتھ گوپال کرشن گاندھی کی طرف سے الیکشن نہ لڑنے کی تجویز کے بعد صدارتی امیدوار کے طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ مسٹر سنہا بی جے پی کے سابق رہنما ہیں اور اٹل بہاری واجپائی حکومت میں وزیر خزانہ اور وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔مسٹر سنہا نے 2018 میں بی جے پی چھوڑ دی تھی اور 2021 میں ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے تھے۔منگل کی صبح صدارتی عہدے کے لئے اپوزیشن امیدوار کے طور پر ان کے نام کے اعلان سے پہلے انہوں نے ترنمول کانگریس سے استعفی دے دیا۔