ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی شرح اموات 1.84 فیصد
نئی دہلی، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 848 متاثرہ مریضوں کی موت ہونے سے کورونا وائرس کے متاثرین کی اموات کی شرح 1.84 فیصد ہوگئی ہے۔
منگل کے روزوزارت صحت وخاندانی بہبود کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 اگست کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے 848 متاثرہ مریض فوت ہوچکے ہیں، جس سے اب تک اس وائرس کی وجہ سے ہلاک شدگان کی تعداد 58 ہزار سے بڑھ کر 58،390 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے آج جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق گجرات میں اموات کی شرح 3.3 فیصد ہے۔ اس کے علاوہ، مہاراشٹرا میں 3.2 فیصد، دہلی میں 2.7 فیصد، پنجاب میں 2.6 فیصد، مدھیہ پردیش میں 2.3 فیصد، مغربی بنگال میں 2.0 فیصد، جموں و کشمیر میں 1.9 فیصد، تمل ناڈو میں 1.7 فیصد، کرناٹک میں 1.7 فیصد، اترپردیش میں 1.6 فیصد، راجستھان میں 1.3 فیصد، ہریانہ میں 1.1 فیصد، آندھرا پردیش میں 0.9 فیصد، تلنگانہ میں 0.7 فیصد، اڈیشہ میں 0.5 فیصد، بہار میں 0.4 فیصد، کیرالہ میں 0.4 فیصد اور آسام میں 0.3 فیصد ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 212 متاثرہ افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کرناٹک میں 127، تمل ناڈو میں 97، آندھرا پردیش میں 86، اترپردیش میں 61، مغربی بنگال میں 57، پنجاب میں 43، جھارکھنڈ میں 18، مدھیہ پردیش میں 17، دہلی میں 13، گجرات میں 13، راجستھان میں 12، کیرالہ میں 11، آسام میں 10، ہریانہ میں 10 اور اڈیشہ میں 10 کورونا متاثرہ مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹے کے دوران انڈمان ونکوبار جزائر، بہار، چھتیس گڑھ، گوا، جموں کشمیر، پڈوچیری، تلنگانہ، تریپورہ اور اتراکھنڈ میں 10 سے کم متاثرہ افراد فوت ہوئے ہیں۔