مہاراشٹر میں کورونا کے 3,883 نئے کیسز
اورنگ آباد/ممبئی، جون۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 3,883 نئے کیسز درج کئے گئے اور اس دوران دو اموات ہوہیں ۔ ہیلتھ بلیٹن میں اتوار کو یہ اطلاع دی گئی۔ان نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 79,31,745 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,47,885 ہو گئی ہے ۔ اس دوران 2,802 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے اور اس کے ساتھ اب تک وبا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 77,61,032 ہو گئی ہے۔ ریاست میں شفایابی کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، جو 97.86 فیصد ہے ، جبکہ شرح اموات 1.86 فیصد ہے۔ ریاست بھر میں اب تک 8,15,61,683 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ، جن میں سے 79,31,745 پازیٹو پائے گئے ہیں۔ بلیٹن میں کہا گیا کہ اس وقت ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد 22,828 ہے، جو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔دریں اثناء مراٹھواڑہ خطے سے کورونا کے 20 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جن میں سے اورنگ آباد سے گیارہ ، عثمان آباد سے چار، ناندیڑ سے تین اور لاتور سے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ۔