چار لاکھ ڈالر سے زائد کمانے والوں کے لئے ٹیکسوں میں اضافہ : بیڈن
واشنگٹن، امریکہ میں صدر کے عہدے کے الیکشن کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جوئے بیڈن نے کہا کہ اگر وہ الیکشن جیت جاتے ہیں تو ہر سال چار لاکھ ڈالر سے زائد کمانے والے شہریوں کے لئے ٹیکسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
مسٹر بیڈین نے اے بی سی نیوز براڈکاسٹر کو دئے گئے انٹرویو میں کہا کہ میں چار لاکھ ڈالر سے زائد کمانے والے ہر شخص کے لئے ٹیکس میں اضافہ کروں گا۔ میں آپ کو بتاتا ہوں کہ میں ایسا کیوں کرنے جارہا ہوں۔ یہ اس وقت کے بارے میں ہے جب وہ ہمارے پاس اقتصادی ذمہ داری کا مناسب حصہ دینا شروع کرتے ہیں۔ بہت امیروں اور کارپوریشنوں کو اپنی کمائی کا مناسب حصہ دینا چاہیے۔
حقیقت یہ ہے کہ ایک ٹریلین ڈالر کے قریب کمانے والے کارپوریشن کسی طرح کی ٹیکس ادائیگی نہیں کرتے ہیں۔ میں کسی کو سزا نہیں دے رہا ہوں ۔ یہ اپنے مناسب حصہ کی ادائیگی کرنے والے ہر شخص کے بارے میں ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان امریکی شہریوں کے لئے کوئی ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا تو اس سے (چار لاکھ ڈالر سے)کم حاصل کرتے ہیں۔ مسٹر بیڈن نے کہا کہ ’اس کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی‘۔