شاہ رخ کو معروف اداکارہ نیان تھرا کی شادی میں شرکت کرنا مہنگا پڑ گیا
ممبئی،جون۔بالی ووڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کے معروف اداکارہ نیان تھرا کی شادی میں شرکت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین اداکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نیان تھرا اور ڈائریکٹر واداکار وگنیش رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان سمیت دیگر فلمی اسٹارز نے شرکت کی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کے کورونا سے متاثر ہونے پر سوال اٹھا دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد شادی میں شریک ہوئے۔ ایک صارف نے تنقید کی کہ دو دن پہلے ہی اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے اور اب اتنی جلدی کیسے ٹھیک ہوگئے؟۔کسی نے لکھا کہ کورونا ہوا تھا یا تیزابیت کا مرض کہ دو دن میں ہی صحیح ہوگیا۔ ایک اور صارف کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے شاہ رخ خان کو زکام ہوا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ دونوں شاہ رخ اور کترینہ کیف سمیت دیگر نامور اداکار کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔