بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے راجیہ سبھا انتخابات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا

نئی دہلی، جون۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج شام یہاں الیکشن کمیشن سے رجوع کیا اور ہریانہ اور مہاراشٹر میں راجیہ سبھا انتخابات میں بے ضابطگیوں کی شکایت کی اور رازداری کی خلاف ورزی کی بنیاد پر انتخابات کو منسوخ کرنے کی مانگ کی۔مرکزی وزراء مختار عباس نقوی، مسٹر گجیندر سنگھ شیخاوت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور مسٹر ارجن رام میگھوال نے یہاں چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمیشن میں دونوں الیکشن کمشنروں سے ملاقات کی اور انہیں دونوں ریاستوں میں راجیہ سبھا انتخابات میں پیش رفت کے بارے میں ایک میمورنڈم دیا۔بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر نقوی نے کہا کہ بی جے پی کے ایک وفد نے آج مہاراشٹر اور ہریانہ میں راجیہ سبھا انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا سے ملاقات کی۔ ہماری پارٹی نے ان ریاستوں سے متعلق شکایات درج کرائی ہیں۔ ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ اس الیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ ووٹنگ میں رازداری کے قوانین کو توڑا گیا ہے۔ہریانہ کے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی جے جے پی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کارتیکیا شرما نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھا ہے جس میں انتخابی ضابطہ اخلاق 1961 کے مطابق ووٹوں کی رازداری کی خلاف ورزی کرنے پر کانگریس ایم ایل اے کرن چودھری اور بی بی بترا کے ووٹوں کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہیں ہریانہ سے کانگریس کے امیدوار اجے ماکن نے بھی کمیشن کو خط لکھ کر مسٹر شرما کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے نتائج کا فوری اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فی الحال ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی روک دی گئی ہے۔ہی جے پی کے وفد کے واپس لوٹتے ہوئے سابق مرکزی وزیر پون بنسل کی قیادت میں کانگریس کا ایک وفد بھی الیکشن کمیشن پہنچا۔

Related Articles