شبانہ اعظمی کا پاسپورٹ تصویر پر تاثرات دینے سے منع کرنے پر مزیدار جواب

ممبئی ،جون۔بولی وڈ کی معروف اداکارہ شبانہ اعظمی اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اکثر اپنی ذاتی زندگی سے وابستہ کہانیاں بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔شبانہ کا یہ انداز ان کے مداحوں کو بہت پسند ہے۔ اس بار شبانہ اعظمی نے ایک واقعہ بتایا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ جب انھیں پاسپورٹ کی تصویر کے لیے چہرے پر تاثرات دینے سے منع کیا گیا تو انھوں نے مزیدار جواب دے کر سب کو چپ کرادیا تھا۔شبانہ اعظمی کے بیٹے فرحان اختر نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ اس فوٹو پر ہی ردعمل دیتے ہوئے شبانہ اعظمی نے یہ قصہ بتایا ، جسے سننے کے بعد ان کے مداح خوب محظوظ ہوئے۔فرحان اختر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ تصویر میں فرحان مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھاکہ مجھے بتایا گیا کہ یہ پاسپورٹ تصویر کے لیے بہت زیادہ مسکراتی ہوئی ہے۔ فرحان کی پوسٹ پر ان کی والدہ شبانہ اعظمی نے کمنٹ کیا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ میں اپنے پاسپورٹ کی تصویر کے لیے ایکسپریشن نہیں دینے ہیں اور میں نے جواب میں کہا کہ میں ایک اداکارہ ہوں، میں تاثرات کے بغیر نہیں ہو سکتی ہوں۔ شبانہ اعظمی کے اس کمنٹ پر مداح جواب دیرہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ سوئیگ جواب۔ وہیں دوسرے نے لکھا۔ آپ ایکسپریشن لیس نہیں ہوسکتی ہیں، آپ کی تو آنکھیں بھی بولتی ہیں۔ورک فرنٹ کی بات کریں تو شبانہ اعظمی جلد ہی کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ، دھرمیندر اور جیہ بچن اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ مداحوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔

 

Related Articles