اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کو قانون ساز کونسل کا ٹکٹ ملا
نئی دہلی، جون۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج اتر پردیش، مہاراشٹر اور بہار کی قانون ساز کونسلوں کے دو سالہ انتخابات کے لیے اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ سمیت 16 امیدواروں کا اعلان کیا۔بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے بدھ کویہاں فہرست جاری کی جس میں اتر پردیش سے نو، مہاراشٹر سے پانچ اور بہار سے دو امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔فہرست کے مطابق اتر پردیش سے مسٹر کیشو پرساد موریہ، چودھری بھوپیندر سنگھ، دیاشنکر مشرا دیالو، جے پی ایس راٹھور، نریندر کشیپ، جسونت سینی، دانش آزاد انصاری، بنواری لال دوہرے اور مکیش شرما ، مہاراشٹر سے پروین یشونت داریکر،پروفیسر شری کانت بھارتیہ، پرساد منیش لاڈ اور محترمہ اوما گریش کھاپرے اور بہار سے مسٹر ہری ساہنی اور مسٹر انیل شرما کو امیدوار قرار دیا گیا ہے۔