الریاض میں اپارٹمنٹ کی قیمتوں میں ایک سال میں 20فی صد اضافہ
ریاض،۔پراپرٹی کنسلٹنٹ نائٹ فرینک کے تجزیے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں اپارٹمنٹ کی قیمتوں میں گذشتہ 12 ماہ کے دوران میں اوسطاً 20 فی صد اضافہ ہوا ہے۔اس عرصے کے دوران میں ولا کی قیمتوں میں 6۰ 18 صد اضافہ ہوا۔ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مکانوں کے لین دین میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے پتاچلتا ہے کہ گھروں کے خریدار نئی جائیداد کے متحمل ہونے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ سال 2022 کی پہلی سہ ماہی تک پراپرٹی کے سودوں کی تعداد میں 27 فی صد کمی واقع ہوئی ہے۔بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظرسودوں کی قدر میں دو فی صد کمی ہوئی ہے اور مذکورہ عرصے کے دوران میں 10.7 ارب ڈالر (40.4 ارب ریال) مالیت کے مکانوں اور اپارٹمنٹوں کے سودے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔دریں اثناء جدہ میں گذشتہ12ماہ کے دوران میں اپارٹمنٹ کی قیمتوں میں 4.9 فی صد اور ولا کی قیمتوں میں 1.2 فی صد اضافہ ہوا۔رہائشی مکانوں ، جائیدادوں کی شرح میں بھی پانچ فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو فروخت کی قدرمیں 46 فی صد اضافے کی نمائندگی کرتا ہے۔الدمام میٹروپولیٹن ایریامیں اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں گذشتہ سال کے دوران میں اوسطاً 6.1 فی صد اضافہ ہوا جبکہ ولا کی اوسط قیمتوں میں 2.5 فی صد اضافہ ہوا۔اس مشرقی شہر میں طلب میں بھی 32 فی صدکمی واقع ہوئی جو لین دین کی قدرمیں 18 فی صد کمی کی نمائندگی کرتی ہے۔نائٹ فرینک میں مشرقِ اوسط تحقیق کے سربراہ فیصل درانی نے ایک بیان میں کہاکہ مملکت میں مکانوں کی قیمتوں میں شانداراضافہ اس بات کا آئینہ دارہے جو ہم دنیا بھرمیں دیکھ رہے ہیں۔انھوں نے مزیدکہا کہ سعودی عرب میں گھر کی ملکیت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے پروگراموں کی طلب، ترقیاتی سرگرمی اور گھروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔نائٹ فرینک کے مطابق ملازمتوں کے مواقع بڑھنے اور آبادی زیادہ عارضی ہونے کے سبب الریاض میں مکانوں کی مارکیٹ تیزی سے کرائے کی جائیدادوں کا رخ کر رہی ہے۔سعودی حکومت اپنی آبادی کی رہائشی ضروریات کی معاونت کے لیے رئیل اسٹیٹ میں بڑی پیش رفت کررہی ہے اور اس نے بعض سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔2017ء میں اس نے روشن پروگرام کا آغاز کیاتھا۔یہ سرکاری ملکیتی ڈویلپر ہے۔اس کو مناسب قیمت میں اقامت گاہوں کی تعمیرکا کام سونپا گیا ہے۔پیر23 مئی کو روشن نے اعلان کیا کہ وہ جدہ کے شمال میں 40 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ رقبیپر18 ہزاریونٹ تعمیر کر رہی ہے۔روشن الریاض، مکہ، عسیر، مشرقی خطے اور الخرج میں بھی نئے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔