بی جے پی امیدواروں نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا

لکھنؤ:مئی۔اترپردیش کے وزر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں منگل کو بی جے پی کے آٹھ امیدواروں نے راجیہ سبھا کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔بی جے پی کی جانب سے اترپردیش سے جن امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ان میں ڈاکٹر لکشمی کانت باجپئی، رادھا موہن داس اگروال، درشنا سنگھ،بابو رام نشاد، سنگیتا یادو، سریندر سنگھ ناگر،ڈاکٹر کے لکشمن اور متھلیش کمار شامل ہیں۔بی جے پی کو یوپی اسمبلی میں حاصل اکثریت کی بنیاد پر سبھی امیدواروں کا راجیہ سبھا پہنچنا پہلے سے ہی یقینی مانا جارہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ امیدواروں کے انتخاب میں پارٹی نے مقامی اور ذات۔ پات کے توازن کو قائم رکھنے کی پوری کوشش کی ہے۔مغربی یو پی کو نظر میں رکھتے ہوئے پارٹی نے ڈاکٹرلکشمی کانت واجپئی کو راجیہ سبھا بھیجا ہے۔ڈاکٹرواجپئی سال2017 کے میں پارٹی کے ریاستی صدر تھے اوراس سال منعقد انتخابات بی جے پی نے اکثریت کے ساتھ جیت درج کی تھی۔بعدمیں میرٹھ صدر سیٹ سے اپنا الیکشن ہارنے کےبعد انہیں سائڈ لائن کردیا گیا تھا۔حال ہی میں منعقد ہوئے اسمبلی انتخابات میں وہ جوائننگ کمیٹی کے انچارج تھے ۔ اور اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران کو بی جے پی کی جانب مائل کرنے میں وہ کافی کارگر ثابت ہوئے۔وہیں دوسری امیدوار درشنا سنگھ بی جے پی مہیلامورچہ کی نائب صدر ہیں اور وہ پارٹی کی یوپی مہیلامورچہ کی صدر بھی رہی ہیں۔سنگیتایادو پہلی بار سال 2017 میں گورکھپور کےچوری چورا سیٹ سےاسمبلی پہنچی تھیں۔اس الیکشن میں وہ انتخابی میدان میں نہیں اتریں کیونکہ چوری۔چورا سیٹ بی جےپی کی اتحادی نشاد پارٹی کے حصے میں چلی گئی تھی۔اس وقت وہ بی جے پی مہیلا مورچہ کی قومی سکریٹری ہیں۔ڈاکٹر رادھا موہن داس اگروال کا تعلق بھی گورکھپور سے ہے۔چار بار کے لگاتار ایم ایل اے نے گورکھپورصدر سیٹ کو اس بار وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے چھوڑ دیا تھا۔جبکہ بابورام نشاد اسٹیٹ بیکورڈ کلاسز فائنانس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین ہیں۔گرجرسماج کا بڑا چہرہ مانے جانے والے سریندر سنگھ ناگر راجیہ سبھا کےسابق رکن ہیں۔دلت سماج سے آنے والے متھلیش کمار پارلیمنٹ کے سابق رکن ہیں اور اس سے پہلے وہ شاہجہاں پور کی پوایاں سیٹ سے دو بار کے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔تلنگانہ کے رہنے والے ڈاکٹر کے لکشمن اس وقت قومی بی جے پی او بی سی مورچہ کے صدر ہیں۔وہ تلنگانہ بی جے پی کے صدر رہ چکے ہیں۔اور مرشدآباد اسمبلی سے دو بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

Related Articles

Check Also

Close