چین نے نیا آپٹیکل ریموٹ سنسنگ سیٹیلائٹ لانچ کیا

جیوکان، چین نے اتوار کو نیا آپٹیکل ریموٹ سنسنگ سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ جیوکان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے یہ سیٹلائٹ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 37 منٹ پر لانچ کیا گیا۔
اس سیٹلائٹ کا نام ’گائیوفین۔905‘ رکھا گیا ہے جسے لانگ مارچ۔2 ڈی راکٹ کے ذریعہ خلا میں بھیجا گیا ہے۔
راکٹ کے ذریعہ ایک ملٹی فنکشنل سیٹلائٹ اور ٹیانٹواو۔5 نامی ایک دیگر سیٹلائٹ بھی لانچ کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سیٹلائٹ کو آج لانچ کیا گیا۔ سیٹلائٹ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 343واں مشن ہے۔

Related Articles