دنیا کے نایاب جاندار دیکھنے ہوں تو’جدہ جنگل‘ کی سیر کیجیے
جدہ،مئی۔سعودی عرب کے شہر جدہ میں جاری ’جدہ سیاحتی سیزن‘ کے پروگرام میں ایک مقام کوجدہ جنگل کا نام دیا گیا ہے۔ جدہ جنگل مہم جوئی کے شائقین، جنگلی مہمات اور فطرت سے محبت کرنے والوں کی توجہ کا مرکز ہے اور اسے وزٹ کرنے کے لییشہریوں کی بڑی تعداد وہاں آ رہی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ’جدہ جنگل‘ اپنے زائرین کو بہت سے آپشنزاور دلچسپ تجربات فراہم کرتا ہے۔ یہ تفریحی پروگرام ہونے کے ساتھ ساتھ معلوماتی بھی ہے۔جدہ جنگل اپنے منفرد صحرائی کردار،جنگل کے ماحول اور مختلف جنگلی جانوروں کے لیے موزوں رہنے کے ماحول سے ہم آہنگ حالات کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نمائشوں، تجربات اور تقریبات کے ذریعے اپنے زائرین کے علم میں اضافے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ زائرین اپنے وقت کو تفریح کے ساتھ معلومات کے حصول کے ذریعے اسے قیمتی بنا سکیں۔’جدہ جنگل‘ پارک میں جانوروں کی 1000 سے زائد اقسام اور نایاب پرندوں کی 200 سے زائد اقسام بھی موجود ہیں۔اس میں دنیا بھر کے نایاب شیرجن میں مشہور گولڈن ٹائیگر بھی شامل ہے وہاں دیکھنے کو ملے گا۔ یہ نایاب ترین جانداروں میں سے ایک ہے۔ اس پارک میں اس نوع کے تین شیر موجود ہیں جبکہ معدوم ہوتی شیروں کی اس نسل کیدنیا بھر میں شیروں کی تعداد 30 ہے۔ پارک میں زائرین کو نہ صرف ان نایاب شیروں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے بلکہ ان کے بارے میں اور ان جیسے دوسرے نایاب جانداروں کے بارے میں دلچسپ معلومات بھی ملتی ہیں۔