ای ڈی نے شیوسینا لیڈر انیل پرب کے گھر پر چھاپہ مارا
ممبئی، مئی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس میں جمعرات کو مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ اور شیوسینا لیڈر انیل پرب کے سات ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔ای ڈی کے افسران نے آج پرب کی سرکاری رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا جس میں ممبئی، رتناگیری، پنے میں واقع چھ سے زیادہ ٹھکانے شامل ہیں۔تحقیقاتی ایجنسی نے پرب کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی جو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے۔پرب حال میں مہاراشٹر میں شیوسینا کی قیادت والی مہاویکاس اگھاڑی حکومت کے دوسرے ایسے وزیر ہیں،جو مرکزی جانچ ایجنسی کی نگرانی میں ہیں۔اس سے پہلے،فروری میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے وزیر نواب ملک کے یہاں بھی چھاپے ماری کی گئی تھی،جو فی الحال جیل میں ہیں۔