بارہمولہ کے کریری علاقے میں انکاؤنٹر چھڑ گیا
سری نگر،مئی۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ایک پولیس ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ کے کریری علاقے میں نجی بٹ کراسنگ پر انکاؤنٹر شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کام پر لگے ہوئے ہیں۔قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی صبح بارہمولہ کے کریری علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔