نواب ملک کا تعلق ڈی کمپنی سے: ای ڈی

ممبئی، مئی۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منگل کو کہا کہ اس کے پاس اس بات کے پختہ ثبوت ہیں کہ مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کے انڈر ورلڈ اور مافیا کے سرغنہ داؤد ابراہیم کے گینگ کے ساتھ تعلقات ہیں۔ایجنسی نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) لیڈر کے خلاف کئی ثبوت اکٹھے کیے ہیں، جن میں علی شاہ پارکر کا بیان بھی شامل ہے، جو 1993 کے ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم داؤد ابراہیم کے بھتیجے ہیں۔پارکر نے تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ ان کی ماں حسینہ پارکر (داؤد کی مرحومہ بہن) نے کرلا میں گوالا کمپاؤنڈ کا کچھ حصہ مسٹر ملک کو فروخت کیا تھا۔پارکر نے اپنے بیان میں اراضی کی خرید و فروخت کے بارے میں کئی تفصیلات بتائی ہیں جو کہ اہم ثبوت ہیں اور ملک کے خلاف مقدمہ بنانے میں مدد کریں گے۔قبل ازیں این سی پی لیڈر کو ای ڈی نے فروری میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔پارکر نے اپنے بیان میں اپنی مرحومہ والدہ کی سرگرمیوں کا بھی انکشاف کیا۔ انہوں نے کہاکہ میری والدہ دراصل ایک گھریلو خاتون تھیں، لیکن وہ روزی کے لیے کچھ معمولی لین دین بھی کرتی تھیں۔

Related Articles