تائیوان پر کسی بھی حملے کی صورت میں امریکا فوجی قوت استعمال کرے گا: جو بائیڈن

واشنگٹن،مئی۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز کہا ہے کہ امریکا تائیوان پر کسی بھی چینی جارحیت کے نتیجے میں طاقت کا استعمال کرتے ہوئے تائیوان کا دفاع کرے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ بات جاپان کے پہلے با ضابطہ دورے کے موقع پر کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چین تائیوان کے قریب جنگی جہازوں کی پروازوں سے خطے کا ماحول خراب کر رہا ہے۔امریکی صدر نے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے تائیوان پر کسی بھی ممکنہ جارحیت کے جواب میں اس کے دفاع کا وعدہ کیا ہے اور وقت آنے پر اس وعدے کو نبھائیں گے۔جو بائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ چین معاملات کو اس نہج تک نہیں لے کر جائے گا۔

Related Articles