دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد 8لاکھ سے متجاوز
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی،خوفناک اور جان لیوا عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور 2.3 کروڑ سے زیادہ افراداس کی زد میں آچکے ہیں ۔ کورونا وائرس کا قہر دنیا بھر لگاتار بڑھتا ہی جارہاہے ، جس سے ناصرف اس وبا کے مریضوں میں بلکہ اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں روزبروز اضافہ ہو رہا ہے۔
کووڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس وبا کی وجہ سے اموات کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے، میکسیکو تیسرے اور ہندوستان اس معاملے میں چوتھے مقام پر ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 8،04،416 افراد ہلاک اور 2،32،03،532 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ میں اب تک 56،67،112 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 1،76،353 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ برازیل میں اب تک 35،82،362 لاکھ افراد اس جان لیوا وبا کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 1،14،250 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
اتوارکو ہندوستان کی مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 69239 کیسز رپورٹ ہونے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3044941 ہوگئی ہے۔ اسی دوران 912 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 56705 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت مند افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2280567 جبکہ کورونا کے فعال کیسز مستقل طور پر بڑھتے ہوئے 707668 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کوڈ 19 سے متاثر ہونے کے معاملہ روس اب دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور اب تک اس ملک میں 949531 افراد کو کورونا نے متاثر کیا ہے اور 16268 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، جس کی وجہ سے یہ ملک کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ اب تک یہاں 607045 افراد جان لیواوائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور12987افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی لاطینی امریکی ملک پیرو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں میکسیکو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب تک یہاں 576067 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اس مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد 27245 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے میکسیکو کی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 556216 ہے اور 60254 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ایک اورلاطینی امریکی ملک کولمبیا کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں اب آٹھویں نمبر پر ہے۔ اب تک یہاں 522138 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 16568 ہوچکی ہے۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں لاطینی امریکی ملک چلی دنیا بھر میں نویں پائیدان پر ہے اب تک یہاں 395708 افراد متاثر اور 10792 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوروپی ملک اسپین اب کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا بھر میں دسویں نمبر پر ہے۔ اس ملک میں 386054 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 28،838 افراد فوت ہوچکے ہیں۔
ایران میں اب تک 356792 افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 20502 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں ارجنٹائنا نے برطانیہ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،اور یہاں اب تک اس وبا سے 336802 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6848 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 326559 ہوگئی ہے اور جان لیوا وبا سے 41559 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سعودی عرب میں اب تک 306370 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور 3619 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
بنگلہ دیش نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں 292625 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ 3907 افراد اس جان لیوا وبا کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 292174 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور6231 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
فرانس میں کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 275562 تک پہنچ گئی ہے اور 30517 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوروپی ملک اٹلی میں 258136 افراد اس مہلک وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 35430 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 257032 اور ہلاک شدگان کی تعداد 6102 ہوچکی ہے۔
جرمنی میں اب تک 233831 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9272 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ عراق میں کورونا متاثرین کی تعداد 20105 اورہلاک شدگان کی تعداد 6335 ہوچکی ہے۔
جان لیوا کورونا وائرس سےبیلجیم میں 9985 ، کینیڈا میں 9117 ، انڈونیشیا میں 6594 ، ایکواڈور میں 6267 ، نیدرلینڈ میں 6225 ، سویڈن میں 5810 ، مصر میں 5243 ، چین میں 4710 ، بولیویا میں 4442 ، رومانیہ میں 3233 ، فلپائن میں 2966 ، گوئٹے مالا میں 2580 ،یوکرین میں 2286 ، سوئٹزرلینڈ میں2000 ، پولینڈ میں 1951 ، پنامہ 1878 ، پرتگال میں 1794 ، آئر لینڈ میں 1777 اور ہونڈوراس میں 1632 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔