کان فلمی میلہ: سعودی پویلین فلم سازوں کے اجتماع کا مرکز بن گی

کان ،مئی۔ فرانس میں جاری 75 ویں کین فلمی میلے میں عرب سینیما کو قابل ذکر توجہ حاصل ہو رہی ہے۔ بالخصوص سعودی عرب کا پویلین جو دوسری مرتبہ اس میلے میں شرکت کر رہا ہے۔سعودی عرب نے ساحل کے کنارے اپنے پویلین کا رقبہ دگنا کر لیا اور یہ عربوں کا خیمہ بن گیا ہے جہاں عرب اور عالمی فلمی دنیا کے تمام فلم ساز اکٹھا ہو رہے ہیں۔کین فلمی میلہ 17 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران میں سعودی پویلین کی سرگرمیوں میں سیمینارز ، ملاقاتیں اور سعودی فلموں کی نمائش شامل ہے۔میلے میں مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں سعودی عرب کے علاوہ مراکش ، تونس ، مصر ، لبنان اور فلسطین کی فلمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Related Articles