ٹام کروز کی فلمیں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز نہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

لاس اینجلس،مئی۔ ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے اپنی فلمیں اسٹریمنگ سروس پر ریلیز نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ ٹام کروز سے کانز فلم فیسٹول 2022 میں انٹرویو کے دوران ایک سوال پوچھا گیا کہ جب ان کی مشہور فلم ’ٹاپ گن‘ کے سیکوئل کی ریلیز کو کورونا وبا کے پھیلاؤ کے دوران تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تو اْنہوں نے فلم کو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کرنے پر غور کیا تھا؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹام کروز نے کہا کہ’ایسا کبھی نہیں ہوسکتا تھا، کیونکہ میں فلمیں بڑی اسکرین کے لیے بناتا ہوں۔‘یاد رہے کہ ٹام کروز، اپنی 1986 کی فلم سے بطور پیٹ ’ماوریک‘ مچل بڑی اسکرینز پر جلد واپس آرہے ہیں۔اس فلم میں اداکارہ جینیفر کونلی، ٹام کروز کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ ویل کلمر بھی 1986 کی فلم سے اپنے کردار کو دوبارہ پیش کرتے نظر آئیں گے۔ فلم ’ٹاپ گن‘کا سیکوئل ’ٹاپ گن: ماوریک‘ 27 مئی 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles