دہلی کی طرز پر پنجاب میں محلہ کلینک بنائے جائیں گے: مان
چنڈی گڑھ، مئی۔ پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے آج اعلان کیا کہ دہلی کی طرز پر ریاست کے ہر اسمبلی حلقے میں محلہ کلینک قائم کیے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ نے آج اس معاملے پر وزیر صحت وجے اندر سنگلا سمیت محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد یہ اعلان کیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت صحت خدمات کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور ہر اسمبلی حلقہ میں محلہ کلینک قائم کیے جائیں گے اور لوگوں کو معیاری صحت کی خدمات مفت فراہم کی جائیں گی۔