ایران نے ایندھن اسمگل کرنے والے غیر ملکی جہاز کو ضبط کر لیا
تہران،مئی ۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی نے آج بدھ کے روز بتایا ہے کہ حکام نے ایران کے جنوب میں واقع علاقے ہرمز جان میں ایک غیر ملکی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ یہ جہاز غیر قانونی طور پر ایندھن لے کر جا رہا تھا۔ جہاز کے عملے کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق جہاز میں 5.5 لاکھ لیٹر ایندھن لدا ہوا ہے۔ اس جہاز کو ایرانی حکام نے خلیج کے پانی میں ضبط کیا اور پھر بندرگاہ تک لے آئے۔ معاملے کی ضروری تحقیقات کے لیے اسے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔