انگلینڈ میں واکنگ اور سائیکلنگ سکیموں کیلئے 200 پونڈ کی فراہمی
لندن،مئی۔انگلینڈ میں واکنگ اور سائیکلنگ اسکیموں کیلئے حکومت نے 200پونڈ فراہم کرنے کااعلان کیاہے ،ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس رقم سے لاکھوں لوگوں کو صاف ہوا اورآسان سفر کے فوائد حاصل ہوں گے۔اولمپک سائیکلنگ گولڈ مڈلسٹ کرس بورڈ مین کی قیادت میں کام کرنے والی سرکاری ایجنسی ایکٹو ٹریول انگلینڈ ان 134اسکیموں کی تکمیل کی نگرانی کرے گی جن کیلئے 161 ملین پونڈ فراہم کئے جائیں گے ،لندن سے باہر 46لوکل اتھارٹیز میں واقع ان پراجیکٹس میں لیورپول میں نئے چوراہے اور پیدل چلنے والوں کیلئے کراسنگز کی تعمیر ،نارتھ ایسٹ میں سائیکلوں کیلئے علیحدہ لینز ،گلوسیسٹر شائر میں ایک نیا ٹریول کوریڈور جس میں ٹریفک کم ہو اور اعلیٰ درجے کے سائیکل روٹس شامل ہیں ،اس کے علاوہ نیشنل سائیکل نیٹ ورک کی44ذیلی سڑکوں کے چوراہوں کو اپ گریڈ کرنے کیلئے 35ملین پونڈ دئے جائیں ،نیٹ ورک میں واکنگ،سائیکلنگ اور وہیلنگ شامل ہے جس کے تحت وہیل چیئر پر پر آمدورفت آسان ہوجائے گی ،8ملین پونڈ الیکڑک بائیک کو ایک پائلٹ اسکیم کے تحت تیزی سے مقبول بنانا شامل ہے اس اسکیم کے تحت لوگ ای بائیک کیلئے قرض لے سکیں گے۔19 اتھارٹیز کوجن میں ناٹنگھم شائر ،ہل اور مانچسٹر شامل ہیں اس رقم سے ہالینڈ میں سائیکلنگ کے طریقہ کار کا جائزہ لے کر فیزیبلٹی اسٹڈیز کیلئے 1.5ملین پونڈ ملیں گییہ 200ملین پونڈ اس 2بلین پونڈ کا حصہ ہیں وزیراعظم بورس جانسن نے جولائی 2020ایکٹو ٹریول کیلئے جس کااعلان کیاتھا،وزیر ٹرانسپورٹ ٹروڈی ہیریسن کا کہناہے اس رقم سے لوگوں کو سستے صحت مند طریقے سے دھواں خارج کئے بغیر پورے ملک میں آمدورفت کی سہولت حاصل ہوجائے گی۔ٹریول انگلینڈ واکنگ اور سائیکلنگ کا ایک زریں عہد شروع کرنا چاہتی ہے ہرایک جس کے فوائد سے استفادہ کرسکے گا اور زیادہ متحرک اور فعال طرز زندگی گزار سکے گا اس کے تحت ایسی سڑکیں بنائی جائیں گے جہاں بچے کھیل سکیں اور زندگی گزارنے کی ایک نسبتاً بہترجگہ بنائی جاسکے،انھوں نے کہا کہ اس سب کامقصد یہ ہے کہ لوگ اپنی کاریں گھرپر چھوڑ دیں اور مقامی طور پر پیدل یا بائیک پر سفر کا لطف اٹھا سکیں ،نیشنل سائیکل نیٹ ورک کاانتظام کرنے والی چیرٹی Sustrans کی چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ اس رقم سے واکنگ، سائیکلنگ اور وہیلنگ کو ہر ایک کیلئے زیادہ محفوظ، آرامدہ اور آسان بنایا جا سکے گا۔