ارجن ایوارڈ نہ ملنے پر ساکشی ناراض،وزیراعظم کو لکھا خط

نئی دہلی ،ریو اولمپکس کے کانسی کا تمغہ جیتنے والی اور کھیلوں کے اعلی ایوارڈ راجیو گاندھی کھیل رتن اعزاز پانے والی ہندوستانی خاتون پہلوان ساکشی ملک نے ارجن ایوارڈ نہ ملنے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر کھیل کرن رجیجو کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
وزارت کھیل نے جمعہ کے روز ارجن ایوارڈز کے ناموں کا اعلان کیا جس میں خاتون پہلوان ساکشی اور ویٹ لفٹنگ ورلڈ چمپیئن میرابائی چانو کو شامل نہیں کیا گیا ۔ ساکشی نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ تاہم کھیلوں کی وزارت نے ان دونوں کے نام شامل نہیں کرنے پر یہ کہتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان لوگوں کو بالترتیب 2016 اور 2018 میں کھیل رتن ملا ہے لہذا انہیں ارجن ایوارڈ سے نوازا نہیں جارہا ہے۔
ستائیس سالہ ساکشی نے خط میں وزیر اعظم اور وزیر کھیل سے دریافت کیا ہے کہ انہیں کونسا تمغہ جیتنا چاہئے جس کے سبب انہیں ارجن ایوارڈ دیا جائے اور کیا انہیں اپنے ریسلنگ کیریئر میں کبھی بھی اس اعزاز سے نوازا جائے گا؟
ساکشی نے خط کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ "معزز وزیر اعظم نریندر مودی جی اور معزز وزیر کھیل ریجیجو جی مجھے کھیل رتن سے نوازا گیا ہے اور مجھے اس پر فخر ہے۔ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ تمام ایوارڈ اپنے نام کر ے۔

Related Articles