شہید جتیندر کمار کے خاندان کو ایک کروڑ روپے بطور اعزازی رقم: شیو راج

سیہور، دسمبر۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے مدھیہ پردیش کے سیہور ضلع کے شہید جتیندر کمار کے اہل خانہ کو آج ایک کروڑ روپے ادا کرنے اور اہل خانہ کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا۔وزیراعلی چوہان آنجہانی جیتندر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے آج ان کے آبائی گاؤں دھامندہ پہنچے۔ یہ اعلان انہوں نے اس موقع پر شہید کو آخری الوداعی دیتے ہوئے کیا۔اس کے بعد انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید بیٹے جتیندر کمار کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے اعزازی فنڈ کے طور پر دیے جائیں گے۔ خاندان کےایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ ایک اسکول کو شہید کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔ دھامندا گاؤں میں شہید کی یاد میں ایک یادگار تعمیر کی جائے گی۔

Related Articles