مانک ساہا نے تریپورہ کے 12 ویں وزیراعلی کے طورپر حلف لیا

اگرتلا،مئی۔ تریپورہ میڈیکل کالج میں ڈینٹل سرجری کے پروفیسر مانک ساہا نے اتوار کو یہاں تریورہ کے 12 ویں وزیراعلی کے طور پر حلف لیا۔گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ نے 69 سالہ مسٹر ساہا کو دربار ہال میں ایک سادہ تقریب میں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔مسٹر ساہا نے اکیلے ہی حلف لیا کیونکہ وزیراعلی کی اچانک تبدیلی کے بعد قانون سازوں اور پارٹی کارکنوں میں بڑے پیمانے پر مبینہ عدم اطمینان کی وجہ سے پارٹی نے ابھی تک ان کی کابینہ کے ارکان کی فہرست کو حتمی شکل نہیں دی ہے۔نائب وزیر اعلیٰ جشنو دیو ورما اور رام پرساد پال سمیت تین سابق وزراء اور سابق وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیو کی کابینہ میں شامل کئی ایم ایل اے حلف برداری کی تقریب سے دور رہے، حلف برداری کی دیگر ایم ایل اے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کے ساتھ تقریب میں پہنچے۔

Related Articles