کشیدگی میں اضافہ، روس کا فن لینڈ کو بجلی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

ماسکو،مئی۔ایک سپلائی کمپنی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے پس منظر میں نیٹو میں شمولیت کی فن لینڈ کی کوششوں پر کشیدگی بڑھنے کے بعد ماسکو اس ہفتے کے آخر میں ہیلسنکی کو بجلی کی فراہمی معطل کر دے گا۔گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیلسنکی میں قائم روسی ریاستی توانائی ہولڈنگ کمپنی انٹر راؤ کی ذیلی کمپنی راؤ نورڈک نے 6 مئی سے فن لینڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی کوئی ادائیگی نہیں کی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ روس کو بجلی کے بل ادا کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔گروپ نے مزید کہا کہ یہ صورتحال غیر معمولی ہے اور 20 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ہو رہی ہے۔ ہم 14 مئی سے بجلی کی فراہمی معطل کرنے پر مجبور ہیں،کمپنی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی اور روس سے ترسیل دوبارہ شروع ہو جائے گی۔دوسری طرف فن لینڈ کی بجلی کی کمپنی "ونگرڈ” نے اس اقدام کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ ہم اس کے لیے پہلے ہی تیاری کررہے تھے۔خبروں کے مطابق کمپنی کے آپریشنز آفیسر ٹیمو کوکونن نے بتایاکہ ہم اس کے لیے تیار تھے اور یہ مشکل نہیں ہوگا۔ ہم سویڈن اور ناروے سے درآمدات میں تھوڑا سا اضافہ کر کے اس سے نمٹ سکتے ہیں۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فن لینڈ کے صدر اور وزیر اعظم نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں اور یہ کہ اس ہفتے کے آخر میں باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔ یورپی ملکوں کی طرف سے نیٹو اتحاد میں شمولیت میں تیزی یوکرین پر روسی فوج کے وسیع آپریشن کا حصہ ہے۔خبروں کے مطابق فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو اور وزیر اعظم سانا مارین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فن لینڈ کو بلا تاخیر نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دینی چاہیے۔انہوں نے وضاحت کی کہ "نیٹو کی رکنیت سے فن لینڈ کی سلامتی میں اضافہ ہوگا۔ نیٹو میں شامل ہونے سے فن لینڈ پورے دفاعی اتحاد کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک خصوصی کمیٹی اتوار کو نیٹو کی رکنیت کے لیے اپنی درخواست جمع کرانے کے معاملے پر فن لینڈ کے سرکاری فیصلے کا اعلان کرے گی۔

 

Related Articles